6 نومبر 2012 - 20:30

قطر کے امریکہ نواز امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نےخلیج فارس کی عرب ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنےاختلافات مذاکرات اور گفتگو کے ذریعہ حل کریں۔

ابنا: قطر کے امریکہ نواز امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نےخلیج فارس کی عرب ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنےاختلافات مذاکرات اور گفتگو کے ذریعہ حل کریں۔ قطر کے امری نے کہا کہ قطر دوسرے عرب یا غیر عرب ممالک میں سیاسی ، اقتصادی اور سماجی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا ذرائع کے مطابق قطر اس سے قبل لیبیا میں واضح مداخلت کرچکا ہے اور کرنل قذافی کے قتل میں قطر کا نمایاں ہاتھ موجود ہے اور اس وقت شام میں قطر کی مداخلت شہ سرخیوں میں موجود ہے۔عرب ذرائع کے مطابق خلیجی عرب ریاستوں کے حکمراں ، عوامی حکمراں نہیں بلکہ امریکہ اور برطانیہ کے منتخب حکمراں ہیں جو اسرائیل کی طرح خطے میں امریکی و برطانوی مفادات کی حفاظت کررہے ہیں۔...../169